ورکرز ویلفیئر کے ڈی ایف کی تقرری کیخلاف رٹ خارج

ورکرز ویلفیئر کے ڈی ایف کی تقرری کیخلاف رٹ خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفےئر بورڈ کے ڈائریکٹر فنانس تاج ولی سید کی تقرری کے خلاف دائر رٹ خارج کردی اور اسے اپنی پوسٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کردےئے ۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد ابراہیم خان پر مشتمل بنچ نے فضل ربی نامی درخواست گزار کی رٹ کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ تاج ولی سید کو دی گئی تمام ترقیاں غیر قانونی ہیں اور ورکرز ویلفےئر بورڈ نے متعدد مواقعوں پر ان کی ترقیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے تاہم اس کے باوجود وہ گریڈ 19 کی پوسٹ پر ڈائریکٹر فنانس تعینات ہیں لہٰذا اسے اس عہدے پر کام جاری رکھنے سے روکا جائے دوسری جانب ورکرز ویلفےئر بورڈ کے وکیل خازق علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ تاج ولی سید سے متعلق متعدد انکوائریاں ہوئیں اور تمام انکوائریوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں دی گئی ترقیاں قانون کے مطابق ہیں اس کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کا کوئی حق مجروح نہیں ہوا تاج ولی سید ایکٹنگ چارج پر کام کر رہے ہیں جس کے خلاف کو وارنٹوں کی رٹ ہو ہی نہیں سکتی ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ خارج کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر