مردان پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 10 گرفتار ،اسلحہ برآمد

مردان پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 10 گرفتار ،اسلحہ برآمد

مردان(بیورورپورٹ ) مردان پو لیس نے تھانہ جبر اور تھانہ صدر کے حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 05مجرمان اشتہاریوں سمیت05مشتبہ افراد گرفتا کر کے اسلحہ بھی برآمد بھی برآمد کرلیا گیاجبکہ ان رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن گل نواز خان کے زیر نگرانی ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے ڈی ایس پی سٹی خالد خان اور ڈی ایس پی رول محمد اعجاز خان کی سربراہی میں ایس ایچ صدر عالمگیر خان اور ایس ایچ او جبر نورمحمد خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر اور تھانہ جبر کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران مجرمان اشتہاریوں سمیت مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے جس میں05مجرمان اشتہاریوں سمیت05مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے، آپریشن کے دوران155مکانات چیک کئے گئے جس میں09 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ آپریشن کے دوران 01عدد کلاشنکوف، 01رائفل،01 شارٹ گن 07پستول اور165 عدد کارتوس بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، جدید سائنسی آلات کے ذریعے99موٹر سائیکلوں،234گاڑیوں اور310 افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں47افراد کو زیر دفعہ 107/151اور04افراد کو زیر دفعہ55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر