وزیر اعلیٰ محمود خان اور سپیکر اسد قیصر کی حاجی ولی محمد کی وفات پر تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان اور سپیکر اسد قیصر کی حاجی ولی محمد کی وفات پر تعزیت

  



صوابی( بیورورپورٹ)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان اور سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے صوابی کا مختصر دورہ کیا اس دوران انہوں نے موضع باجا میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے حاجی رنگیز احمد کے والد حاجی ولی محمد کی وفات پر تعزیت کااظہار کر تے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔مرحوم کی رسم قل میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں ، ممبران اسمبلی اور عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی۔#

مزید : کراچی صفحہ اول