محکمہ ایکسائز نے ریکوری 113 فیصد کرکے اعزاز حاصل کرلیا

محکمہ ایکسائز نے ریکوری 113 فیصد کرکے اعزاز حاصل کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ نے صوبہ بھرمیں مختلف ٹیکسوں کی مدمیں محکمہ کی طرف سے دیا گیاٹارگٹ نہ صرف پوراکردیابلکہ ریکوری 113فیصد کرکے صوبے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کااعزازحاصل کرلیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن خیبرپختونخواعطاء الرحمان خان کی صدارت میں صوبہ بھرکے ای ٹی اوزکا اجلاس منعقدہواجس میں ڈائریکٹر ایڈمن شعیب جدون ، ای ٹی او ڈیرہ انجینئر اصغرخان وزیرسمیت دیگرای ٹی اوز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ کی طرف سے دیے گئے ٹارگٹ کوپورانہ کرنے پربعض ای ٹی اوز کی ناقص کارکردگی پران کی باز پرس کی گئی اورآئندہ مہینے کارکردگی کو بہتربنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ ایکسائز اورڈائریکٹر ایڈمن نے صوبے میں ٹارگٹ کے لحاظ سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ای ٹی اوز کے لیے تعریفی اسناد اورانعامات دینے کااعلان بھی کیا۔اسی طرح اجلاس میں محکمہ ایکسائزکی اپنی عمارات کی تعمیرات کاجائزہ لیاگیااوراس کام کو تیزکرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن میں اپنا113فیصد ٹارگٹ ،پراپرٹی ٹیکس ،موٹرویکل رجسٹریشن فیس ،ٹوکن فیس ،پروفیشنل ٹیکس ،ایکسائز ریونیو،بارگین سنٹر/پراپرٹی ڈیلر، ہوٹلز ٹیکس اورٹوبیکوسیس کی مدمیں حاصل کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر