اورکزئی میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات

اورکزئی میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات

ہنگو(بیورورپورٹ )اورکزئی میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ،شدید طوفانی بارش سے متعدد مکانات کی چھتیں اور چاردیواریاں زمین بوس۔اورکزئی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور طغیانی سے چلتی گاڑیاں پھنس گئیں۔ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور باغات تباہ۔لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد شاہراہوں پر آمدورفت معطل۔بجلی اور ٹیلی فونک نظام درہم برہم۔تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ۔رات گئے تک جاری شدید طوفانی بارش کے دوران اورکزئی ایجنسی کے متعدد علاقوں میں کچے مکانات کی چھتیں اور چاردیواریاں گرنے کیساتھ ساتھ بارش کے دوران سیلابی ریلوں اور نشیبی علاقوں میں طغیانی کے باعث چلتی گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس کر رہ گئیں جبکہ اورکزئی کے بشتر علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے بعض شاہراہوں پر آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو کر رہ جانے کیساتھ ساتھ بجلی اور ٹیلی فونک نظام بھی درہم برہم ہوتا رہ گیا۔طوفانی بارشوں کے دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔متاثرہ علاقوں کے مکینوں ن نے حکومت اور انتظامیہ سے فوری مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے داد رسی کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر