ڈپٹی کمشنر لویر دیر اورسابق سٹیٹ ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

ڈپٹی کمشنر لویر دیر اورسابق سٹیٹ ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

  



تیمرگرہ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر لویر دیر اورسابق سٹیٹ ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب لویر دیر کے ارکان اسمبلی ضلعی ناظم اورڈپٹی کمشنر کی یقین دہا نی پر سابق سٹیٹ ملازمین کا دس روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق لویر دیر کے سابق سٹیٹ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر لویر دیر کے دفتر کے سامنے دس روز تک دھرنا دیا تاہم اس دوران لویر دیر کے سٹیٹ ملازمین کے ایک وفد نے لویر دیر کے ارکان اسمبلی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے بھی ملا قات کرکے انہیں اپنے مطالبات سے اگاہ کیا تھا وزیر اعلیٰ نے سٹیٹ ملازمین کے مسائل حل کرنے کا یقین دھانی کرائی تھی اس حوالے سے تنازعہ کے حل کے لئے ضلع ناظم لویر دیر حاجی محمدرسول خان اور لویر دیر کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر لویر دیر اور سابق سٹیٹ ملازمین کے صدر ملک عبدالستار خان ،اور ڈاکٹر سربلندخان کے ہمراہ وفد کیساتھ الگ الگ ملا قاتیں کرکے سٹیٹ ملازمین کے آراضیات کا پر آمن ، دیر پا اور مستقل حل نکالنے پر انہیں اعتماد میں لیا جس پر ڈپٹی کمشنر لویر دیر سرمد سلیم اکرم ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان رکن قومی اسمبلی بشیر خان ، ارکان صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان ، ہمایون خان ، حاجی بہادر خان ، اور ملک لیاقت نے سٹیٹ ملازمین کے ساتھ کا میاب مذکرات کئے ڈپٹی کمشنر لویر دیر اور ارکان اسمبلی نے دھرنا کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا اپ کا قانونی حق تھا لیکن کو ئی بھی مسئلہ افہام وتفہیم کے بغیر حل نہیں ہوسکتا انھوں نے سابق سٹیٹ ملازمین کو یقین دلا یا کہ اپ کے مسائل اور مطالبات کے پر امن ، دیر پااورباعزت حل نکالنے کے لئے صوبائی حکومت کو سفا رشات بھیج کر اس کے لئے صوبائی حکومت کوکمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی جا ئیگی مقررین نے کہا کہ سابق سٹیٹ ملازمین کی آراضیات کا مسئلہ دیرینہ اور گھمبیر ہے انشاء اللہ صوبائی حکومت بہت جلد اس مسئلے کا پائیدار حل نکا لے گی اس یقین دھانی پر سابق سٹیٹ ملازمین نے اپنا دس روزہ دھرنا پر آمن طور ختم کرنے کا اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر