پولیس چوکی نہال پورہ جہانگیرہ سٹی کا سماج دشمنوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پولیس چوکی نہال پورہ جہانگیرہ سٹی کا سماج دشمنوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پولیس چوکی نہال پورہ جہانگیرہ سٹی کا سماج دشمنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، موٹرسائیکل چورکو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چوری کے چار موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں، جہانگیرہ کامشہورمنشیات فروش منصف کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے ایک ہزارگرام چرس برآمد کرلی، ایک ہفتہ کے دوران پانچ منشیات فروشوں کو دھر لیا گیا جن کے قبضہ سے مجموعی طورپر سات ہزار گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں انچارج پولیس چوکی نہال پورہ جہانگیرہ سٹی اے ایس آئی اسلم خان نے میڈیاکوبتایا ہے کہ صوبہ بھرمیں منشیات فروشی کے خلاف جاری آپریشن کے تحت حدودچوکی نہال پورہ میں بھی کاروائی کاسلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں چھ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر آٹھ کلوگرام چرس برآمد کی جنکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانون کے سپرد کیا گیا ہے دریں اثنا موٹرسائیکلوں کا بین الاضلاعی چور سدیس ولد بشیر سکنہ آدم زئی(نوشہرہ)کومخبرکی اطلاع پرکاروائی کرکے ڈرامائی اندازمیں گرفتارکیا جس نے تفتیش کے دوران ضلع نوشہرہ سے ایک اورضلع صوابی سے تین موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف جرم کرکے چارعدد سرقہ شدہ موٹرسائیکل پولیس چوکی نہال پورہ (جہانگیرہ سٹی)کے حوالے کردی اس موقع پر اے ایس آئی اسلم خان مزیدکہنا تھاکہ میرے حدودمیں وقوعہ چاہے چھوٹاہویا بڑا،چوری، ڈکیتی ، راہزنی ،جیب تراشی ہویاقتل اقدام قتل تمام وقوعات کے متعلق رپورٹ درج کراکے پولیس ریکارڈ پر لانے میں کوئی عار سمجھنے کے بجائے ایک چیلنج سمجھ کرملزمان کوبے نقاب کرنے اورانکی گرفتاری تک چھین سے بیٹھنے کوحرام سمجھتا ہوں باقی رہی بات جرائم کی توجب تک دنیا آباد ہے جرائم کاہونا ایک فطری اَمرہے تاہم ملزمان کاسراغ لگاکے گرفتارکرنا اورانہیں قانون کے حوالے کرناہماری ذمہ داری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر