معاشرے کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا کیلئے کریک ڈاؤن ،57 گرفتار

معاشرے کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا کیلئے کریک ڈاؤن ،57 گرفتار

پشاور(کرا ئم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معا شرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کر نے کی خاطرکریک ڈاؤن کر تے ہوئے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 16 کلو گرام چرس برآمد کرکے 3 منشیات فروش اور سمگلرز کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 54دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیاہے جن کے قبضے سے 15پستول،3 کلاشنکوف، 2 رائفل،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور 7 بوتل شراب بر آمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات فروشوں اوردیگر جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم محمد ابرار ولد اورنگزیب سکنہ باڑہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 6 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے تھانہ تہکا ل پو لیس نے کاروائی کے دوران ملزم ارباب جاوید ولد ارباب زرین سکنہ تہکال کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 4 کلو گرام اور 20 عدد پوڑیا ں چرس برآمد کر لیا ،جبکہ تھانہ فقیرآباد پولیس نے باچا خان چوک میں ناکہ بندی کے دوران ملزم وحید الرحمن ولد حلیق الرحمن سکنہ لطیف آباد کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے اسی طرح کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 54دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیاہے جن کے قبضے سے 15پستول،3 کلاشنکوف، 2 رائفل،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور 7 بوتل شراب بر آمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 16کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر