مردان میں حلقہ پی کے 63میں ضمنی انتخابا کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

مردان میں حلقہ پی کے 63میں ضمنی انتخابا کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ ) حلقہ پی کے 53مردان 6ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مردان پولیس نے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔الیکشن کے دن 3300پولیس افسران وجوان ڈیوڈی سر انجام دینگے،131پولنگ اسٹیشنز پر 1500جوان تعینات کئے جائینگے،ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں، موبائل پیٹرولنگ اور کوئیک رسپانس فورس کے دستے تعینات کئے جائنگے جو کہ ہنگامی صورتحال میں حالات کو قابو کرنے کیلئے جلد از جلد پہنچ کر مسائل کو حل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان کیپٹن (ر) واحد محمود کے احکا مات پرحلقہ پی کے 53مردان 6ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مردان پولیس نے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دیا۔ الیکشن کے دن 3300پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سر انجام دینگے،131پولنگ اسٹیشنوں میں 114انتہائی حساس اور 17حساس پولنگ اسٹیشن جن میں میل 53، فی میل 49جبکہ کمبائنڈ 29پولنگ اسٹیشنوں پر 1500پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے۔پولنگ کے دن ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پراضافی 9ناکہ بندیاں اور 7فلیش پوائنٹس قائم کئے جائینگے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آر آر ایف، کیو آر ایف اور ایلیٹ فورس کے دستے تعینات کئے جائینگے۔ ضلعی پولیس عوام سے امید رکھتے ہیں کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے دفعہ 144کے تحت الیکشن کیلئے جو پابندیاں لگا دی گئی ہیں اس کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیکر پولیس کیساتھ تعاون کرینگے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی فون نمبرات:کنٹرول روم0937-9230065 پولیس الیکشن کنٹرول روم 0937-9230615 / ڈی پی او آفس0937-9230109 / ڈی پی او مردان کمپلینٹ نمبر0346-1117678 /ٰٓایس پی آپریشن مردان 0314-9808182 / پولیس الیکشن کمپلینٹ موبائل نمبر 0313-8788016 پر رابطہ کر کے پولیس کو بروقت مطلع کریں۔