شمالی وزیر ستان آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کا گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا

شمالی وزیر ستان آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کا گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا

  



پشاور (سٹی رپورٹر)شما لی وزیر ستان آپریشن ضرب عضب کے متا ثر ین نے اپنے حقوق مانگنے کیلئے گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھر نا د یا ،مظاہر ین نے ہاتھو ں میں پلے کا رڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر انصاف دو ‘‘اور احتساب کرو‘‘کے نعر ے درج تھے مظاہر ین نے گورنر ہا ؤس کے قریب ڈھول کی تاپ پر اپنی روایتی قبائلی رقص بھی کیا۔ مظا ہرے کی قیا دت ملک غلا م خا ن اور ملک نذر دین خا ن،ملک محسود اور د یگر کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ایف ڈی ایم اے نے ہمارے ماہانہ12ہزار روپے پیکج بلا وجہ بند کر دیا ہے اور اس کیساتھ ساتھ ہما رے ذاتی سمز بھی بند کر د یئے ہیں جو ہما رے ساتھ سراسر ظلم و انصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے آج تک آپر یشن ضرب عضب میں تباہ شدہ مکانات کی سروے اور دوبارہ تعمیر بھی نہیں کیا گیا اور نہ ان مسمار شدہ مکا نات کی کو ئی معاوضہ بھی نہیں د یا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جن افراد کو انتظامیہ کی طرف سے مسمار گھروں کے چار لاکھ معاوضہ د یا گیا ہے جس میں پو لیٹیکل محرر نے ساٹھ ہزار روپے پہلے سے لے لیں ہیں ۔مظاہر ین کا کہنا تھا ہم نے قبائلی اضلا ع میں آپریشن ضرب عضب کے دوران اپنے گھر با ر چھوڑ کر دوسرے علا قوں میں رہا ئش پزیر ہو ئے اور بعض متا ثرین با رڈر کراس کر کے ہمسایہ ملک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہما رے لئے حکومت کی طرف سے جو فنڈز منظور کئے گئے تھے جس فنڈز میں بے ضا بطگیوں کیخلا ف وزیر اعظم عمران خان ، چیئر مین نیب ،چیف جسٹس پاکستان ،گورنر اور د یگر نوٹس لے اور بد عنوانی میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کا رروائی کر یں تا کہ مقامی با شندوں کو ریلیف مل جا ئے ۔متاثرین نے گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان مذاکرات کرکے جمعہ تک دھرناملتوی کر دیا۔گورنرمتاثرین کے22رکنی جرگہ سے جمعہ کے دن مذاکرات کریں گے۔ متاثرین کمیٹی نے جرگہ ممبران کے نام گورنر ہاوس کو فراہم کردیئے گئے۔متاثرین کاکہناتھاکہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں دوبارہ دھرنا دیں گے

مزید : کراچی صفحہ اول