امن جرگہ کا سودی کاروبار اور آئس کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
مردان(بیورورپورٹ ) صوبہ خیبر پختو نخوا میں پرائیویٹ سودی کاروبار (انڈر پلے ) اور نیا متعارف شدہ نشہ آئیس کا استعمال عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ عوام اور نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ کر گمراہ ہو رہے ہیں ان سماجی برائیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے امن جرگہ کا صوبائی اجلاس 12اکتوبر بروز جمعہ بوقت 2:00بجے بمقام رہائش گاہ سید کمال شاہ ڈیفنس کالونی مردان طلب کر لیا گیا ہے ۔ تاکہ معاشرے کو ان قبا حتوں سے پاک کیا جا سکے اور خصوصاً کاروباری طبقے اور نو جوان نسل کو گمراہ ہونے سے بچایا جاسکے۔ امن جرگہ کے چیئر مین سید کمال شاہ نے تمام اضلاع کے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جہاد میں امن جرگہ کے شانہ بشانہ شریک ہو کر اپنا مذہبی اور ملی فریضہ پورا کریں ۔ اور اس اجلاس میں بھر پور شرکت کریں ۔