انصاف ڈاکٹر فورم کا ڈاکٹروں کو سکیورٹی اور سہولیات دینے کا مطالبہ

انصاف ڈاکٹر فورم کا ڈاکٹروں کو سکیورٹی اور سہولیات دینے کا مطالبہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)انصاف ڈاکٹر فورم خیبرپختونخوانے صوبہ بھرکے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ڈاکٹروں کومؤثر سیکورٹی دینے سمیت ہسپتالوں کے کلینکل آڈٹ اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ڈی ایف کے صدر ڈاکٹر کامران درانی، سینئرنائب صدر ڈاکٹر فصیح اقبال اور دیگر کاکہناتھا کہ مریضوں کی لواحقین ڈاکٹرز کو ڈرا دھمکانے کے ساتھ ان کو گالم گلوچ بھی دیتے ہیں اور صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرزخودکو غیر محفوظ تصورکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ تمام ہسپتالوں کی سیکورٹی گارڈز رعمر رسید ہوتے ہیں جو سیکورٹی کے ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے ہیں ڈاکٹرز کی عزت،وقار اور مال وجان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کی دوسرے مسائل سمیت ان کی جان ومال کی حفاظت میں مشکلات سامنے آتے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے ڈاکٹروں کیلئے بنائی گئی قانونی سیکورٹی ایکٹ کوفی الفور نافذ کرنے اور ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں سیکورٹی کمپنیوں کی استعداد کار بڑھانے کا مطالبہ کیاانہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت میں اضافہ ہونے سے مریضوں کی علاج متاثر ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فقدان کی وجہ سے ہر قسم کے مریض پشاور کے تدریسی ہسپتالوں کو علاج کیلئے آتے ہیں جس کی وجہ سے پشاور کے تمام تدریسی ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہیں انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اور تدریسی ہسپتالوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور بہتر علاج کی فراہمی کیلئے کلینکل آڈت کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر