لوند خوڑ میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

لوند خوڑ میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

شیرگڑھ (نامہ نگار)لوند خوڑ میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا باغستان اپنے گھر میں میں موجود تھا کہ ملزمان نے گھر کے اندرفائرنگ کرکے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ کے نواحی علاقہ اکو ڈھیرئی کا رہائشی باغستان ولد زرغون شاہ گذشہ روز اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان ساجد علی ولد کمین شاہ اور اجمل ولد گلفت شاہ نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتایا جاتا ہے لوند خوڑ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر