اے این ایف کی ملک گھیر کارروائیوں میں 14کروڑ مالیت منشیات اور کیمیائی مواد برآمد

اے این ایف کی ملک گھیر کارروائیوں میں 14کروڑ مالیت منشیات اور کیمیائی مواد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائم رپورٹر) منشیات کی ترسیل و استعمال کے خلاف عدم برداشت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 19ملک گیر کاروائیوں کے دوران 14 کروڑ 42 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی37.155 کلوگرام منشیات اور 240 لٹرمشکوک ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیں جبکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث 1 غیر ملکی اور 3 خواتین سمیت 24ملزمان کوگرفتاراور7گاڑ یاں بھی برآمد کر لی گئی۔ برآمد شدہ منشیات میں 24.3 کلو گرام چرس،5.8کلوگرام ہیروئن، 5.875کلو گرام ایمفیٹا مائن ، 1.18 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 240 لٹر مشکوک ممنوعہ کیمیائی مواد شامل ہے۔ اے این ایف راولپنڈی نے ایک نائجیرین باشندے سِن میو آئندے شعید کونصیر آباد بس اسٹاپ ، بالمقابل کوہِ نور ملز، پشاور روڈ ،راولپنڈی سیگرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1.3 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے ترنول ریلوے پھاٹک، اسلام آباد کے قریب سے ایک ہنڈا سی جی ۔125 قبضے میں لے کر اس پر سوار مانسہرہ کے رہائشی محمد افتخار نامی ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے اتحاد ائیر لائنز کی فلائیٹ نمبر EK-615 سے مدینہ روانہ ہونے والے مردان کے رہائشی سید رحمان کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے سفری بیگ میں چھپائی گئی 2.005 کلوگرام ایمفیٹامائن برآمد کر لی۔ چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے2 مہران کاروں کو کامرہ بس اڈا ، جی ٹی روڈ ، اٹک سے قبضے میں لے کر ان میں موجود اٹک کے رہائشی خان ولی، پشاور کے رہائشی حسیب اللہ اور نوشہرہ کے رہائشی عابد امین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2.5 کلوگرام چرس اور 200 گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔ پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے پرواز نمبر WY-348 کے ذریعے دمام (سعودی عرب) روانہ ہونے والے کرم ایجنسی کے رہائشی عبدالقادر کو گرفتار کر کے اس کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 900 گرام ایمفیٹا مائن برآمد کرلی۔ چھٹی کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے پرواز نمبر PA-270 سے جدہ روانہ ہونے والے صوابی کے ایک خاندان کے تین افراد عرفان گُل اس کی بیوی گُل سیت اور نومولود بچے حبیبہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ان کے سامان میں موجود دودھ کے ڈبے سے 1.97 کلوگرام ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔ ساتویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اپر دیر کے رہائشی محسن زادہ، شاہ عزت، پارس بی بی اور آمنہ بی بی کو ہیروئن بھرے کیپسولوں کی معدے میں موجودگی کے شبہ پر گرفتار کر کے ملزمان کو بینظیر شہیداسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ملزمان سے 1.36 کلوگرام وزن کے 202 کیپسول برآمد ہوئے۔ آٹھویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے سنجوال روڈ اٹک پر واقع چونگی نمبر 3 سے ایک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر لی۔اے این ایف لاہور نے موٹروے ایم۔فور کے فیصل آباد میں واقع گوجرہ ٹول پلازہ سے ایک ہنڈا سِوک کار کو قبضے میں لے کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9.6 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ گاڑی میں موجود مہمند ایجنسی کے رہائشی امتیاز خان کو گاڑی میں سے گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف لاہور نے لاہور میں واقع ایک کورئیر سروس کمپنی کے لوہر میں واقع دفتر سے امریکہ بھجوائے جانے والاایک پارسل قبضے میں لے کر اس میں موجود 228 پرزوں میں سے 710 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ تیسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف لاہور نے نارووال کے رہائشی فہد شکور کو ٹھوکر نیاز بیگ ، لاہور میں واقع ڈائیوو بس اڈے سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نے پرواز نمبر FZ-340 سے ریاض براستہ دبئی روانہ ہونے والے صوابی کے رہائشی محمد ایاز خان نامی ملزم کو ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے سامان میں چھپائی گئی 800 گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔ پانچویں کاروائی کے دوران ، اے این ایف لاہور نے اے پی ایکس کورئیر سروس، عدالت گڑھا روڈ، سیالکوٹ کے قریب واقع شہابہ پھاٹک کے قریب سے ایک ہنڈا ۔70 موٹر سائیکل قبضے میں لے کر اس پر سوار دو بھائیوں محمد شہباز اور محمد سرور کو گرفتار کر لیا جنکی مکمل تلاشی کے نتیجے میں 1.04 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف پشاور نے قطر ائیرلائنز کی پرواز نمبر QR-601 سے دوہا روانہ ہونے والے مالاکنڈ ایجنسی کے رہائشی فہیم علی کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 610 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف پشاور نے صوابی کے رہائشی فہیم الرحمان کو سیکٹر نمبر 5، حیات آباد پشاور میں واقع ایف سی چیک پوسٹ نمبر 20 سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر لی۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے گلف ائیرلائنز کی پرواز نمبر GF-785 سے بحرین روانہ ہونے والے مردان کے رہائشی افتخار کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے پاس موجود مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی گئی 620 گرام میتھ ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔چوتھی کاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے قطر ائیرلائنز کی پرواز نمبر QR-601 سے دوہا (قطر) روانہ ہونے والے کرم ایجنسی کے رہائشی عبدالحکیم کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے سامان میں موجود ٹیلکم پاؤڈر اور ویسلین کی ڈبیوں میں چھپائی گئی 780 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے پرواز نمبر G9-557 سے شارجہ روانہ ہونے والے خیبر ایجنسی کے رہائشی حنیف اللہ کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے اس کے جوتوں اور ٹرالی بیگ کے راڈ میں چھپائی گئی 560 گرام میتھ ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔ اے این ایف کوئٹہ نے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں سور گِل کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل قبضے میں لے کراس میں چھپائی گئی 8 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف کوئٹہ نے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں یک مچھ کے ایک غیر آباد علاقے سے 240 لٹر مشکوک ہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمد کر لیا۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Back to Conversion Tool