واپڈا سے ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو ملازمت نہ دینے پر جواب طلب

واپڈا سے ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو ملازمت نہ دینے پر جواب طلب

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد ابراہیم خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے واپڈا سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کے بیٹے کو ملازمت نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پر چےئرمین واپڈا سے جواب طلب کرلیا ۔ دو رکنی بنچ نے محمد نوید کے رٹ کی سماعت کی دوران سماعت اس کے وکیل دانیال چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل کا والد محمد خان 1996 ء میں واپڈا سے ریٹائرڈ ہوا ہے 2011 ء میں وہ وفات پا چکا ہے جس وقت درخواست گزار کا والد فوت ہوا تو اس کی عمر 11 سال تھی اور قانون کے تحت اب متعلقہ محکمے پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کے بیٹے کو مختص کوٹے کے تحت ملازمت دے جس کے لئے انہوں نے متعدد بار درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر عدالت نے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر