پبی ،شادی شدہ عورت کو حبس بے جا میں رکھنے پر ملزم گرفتار

پبی ،شادی شدہ عورت کو حبس بے جا میں رکھنے پر ملزم گرفتار

پبی ( نما ئندہ پاکستان) اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی شادی شدہ عورت کو حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی کرنے والامرکزی ملزم گرفتار۔مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ تفصیلات کے مطابق06-10-2018 کو ایک عورت مسماۃ (س)نے شکیل ارشد صاحب کی عدالت میں بیان دیا کہ ایک ہفتہ قبل احمد سلام ولد بونیر خان اور منور خان ولد میرداد خان ساکنان ترہ لاندی مصری بانڈہ ہمارے گھر آئے۔میرے سسر کو جعلی نکاح نامہ دکھا کر اپنے ساتھ زبردستی لے جاکر حبس بے جا میں رکھ کر زیادتی کرتے رہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہداللہ نے اکوڑہ پولیس کو سختی سے ہدایت جاری کئے کہ مذکورہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی۔اور اپنی پیشہ وارارنہ صلاحیتوں کو منواتے ہوئے مرکزی ملزم احمد سلام کوفوری گرفتار کرلیا۔جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہداللہ نے اکوڑہ پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو سراہا۔علاقہ مکین اور متاثرین نے پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان ظاہر کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کاعادہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر