شراب برآمدگی کیس ، شرجیل انعام میمن کی استثنیٰ کی درخواست مسترد ،پیش ہونیکا حکم

شراب برآمدگی کیس ، شرجیل انعام میمن کی استثنیٰ کی درخواست مسترد ،پیش ہونیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) مقامی عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیر شرجیل میمن کی جانب سے دائر استثنی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے جیل حکام 23اکتوبر کو سابق وزیر شرجیل انعام میمن کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
شرجیل میمن