ہمیں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو خصوصی توجہ دینا ہوگی،کامران خان بنگش

ہمیں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو خصوصی توجہ دینا ہوگی،کامران خان بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھانے کے لیے پر عزم ہے ، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹس کو وسعت دے کر نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مستحکم کرے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ایس اینڈ آئی ٹی کامران بنگش نے خیبر پختونخوا آئی ٹی پارک کے دورے کے موقع پر مختلف کمپنیوں کے مالکان سے ملاقات کے دوران کیا۔ کامران بنگش نے کہا کہ موجودہ دور آئی ٹی کا ہے اور اس دور کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے لہٰذا ہمیں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو خصوصی توجہ دینا ہوگی ، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا جس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتری لانی ہوگی۔معاون خصوصی برائے ایس اینڈ آئی ٹی نے کہا کہ ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہو گا اور سب کو شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا کیونکہ ہمیں اپنے ملک کو درپیش چیلینجز سے باہر نکالنا ہے اور ترقی کا ایک نیا دور شروع کرنا ہے جس میں آپ سب کا تعاون درکار ہو گا، انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور ہماری حکومت اسی ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گی جس کے لیے ایک جامعہ پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، کامران بنگش کو اس دوران کمپنی مالکان نے درپیش مسائل سے بھی اگاہ کیا جس کیردعمل میں انھوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔