صوابی ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنورات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

صوابی ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنورات کی ...

  



صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پیٹرولیم ، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں پے در پے اضافے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے اسے پی ٹی آئی حکومت کا غریب دشمن پالیسی قرار دیا اور اعلان کیا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے علاوہ گیس اور پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو متحدہ اپوزیشن سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کرئے گی۔ان خیالات کااظہار جے یو آئی کے صوبائی و نائب امیر ضلع صوابی مولانا عطاء الحق درویش، ضلعی امیر جماعت اسلامی محمود الحسن، پی پی پی کے ضلعی صدر محمد نعیم خان، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی محمد شیراز خان، ضلعی جنرل سیکرٹری اے این پی حاجی محمد اسلام خان اور ضلعی چیر مین قومی وطن پارٹی مسعود جبار نے آباسین یونین آف جرنلسٹس اور صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے پروگرام ''رابطہ''میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا۔ مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جو بجٹ پاس کی ہے وہ عوام دشمن ہے عوام کے غریب عوام مہنگائی کے مزید متحمل نہیں ہو سکتے ۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ طلباء کی فیسوں میں بھی سو فی صد اضافہ کر دیا جس کی ہم نہ صرف مذمت کر تے ہیں بلکہ جے یو آئی عوام کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی۔محمد نعیم خان ، حاجی محمد شیراز خان ، محمود الحسن ، حاجی محمد اسلام خان اور مسعود جبارنے الگ الگ اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان الیکشن سے قبل غریب عوام کے لئے رونا رو رہے تھے لیکن جب اقتدار میں آگئے تو بد ترین مہنگائی کی شکل میں سارا نزلہ غریب عوام پر گرا دیا جو کہ انتہائی ظلم و زیادتی ہے حکومت وزیر اعظم ہاؤس ، گورنرزہاؤس اور وزرائے اعلی ہاؤس جیسے قومی اثاثوں کو چھیڑنے ، بھینسوں اور قیمتی گاڑیوں کے اونے پونے نیلامی اور پروٹوکول کی بجائے اپنے اخراجات میں کمی لائے کفایت شعاری کا درس دینے والے عمران خان خود اس پر عملدر آمد نہیں کر رہے ۔اگر ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر جاری رہی تو غریب عوام چوریوں ، ڈکیتیوں اور خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔ اب پاکستان کے عوام سابقہ حکمرانوں کو دوبارہ آنے کے لئے چیخ رہے ہیں اور سابقہ ادوار کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکمران خود کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہے اور اس کی واضح ثبوت بد ترین مہنگائی ہے کیونکہ عمران خود بار بار کہہ رہے تھے کہ مہنگائی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے آرہی ہے اور یہ اس کی واضح ثبوت ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر