پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت ،سیف عباس کی درخواست مسترد

پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت ،سیف عباس کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 265 ایکڑکے 300 پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور لیز کا معاملہ،عدالت نے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی سیف عباس ودیگر کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ملزمان ایم کیو ایم رہنما سیف عباس شعیب میمن اور شوکت جوکھیو کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ نیب کی جانب سے ملزنان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مہلت طلب کی جس کے بعد عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی نیب کا کہنا ہے کہ سیف عباس کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر بھی رہے،سیف عباس 265 ایکٹر کے 300 پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور لیز میں ملوث ہیں،سیف عباس نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پلاٹوں کی غیر قانونی لیز کی،اسی کیسز میں شعیب میمن کو بھی 3 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، سیف عباس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر