سندھ ہائیکورٹ نے 3 مجرموں کی سزا ئے موت عمر قید میں تبدیل کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے 3 مجرموں کی سزا موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ دو رکنی بینچ نے 3 مجرموں کی سزا موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا گیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے جزوی طور پر ماتحت عدالت کے فیصلے ترمیم کرتے ہوئے مجرم بادل، مجرم علی اکبر اور مجرم یار محمد کی سزا موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ مجرموں کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔ پولیس کے مطابق مجرموں نے 2011 میں اپنے رشتدار محمد حسین کو اغوا کر کہ قتل کیا تھا۔مجرموں کے خلاف مقدمہ تھانہ کھوکرا پار میں درج کیا گیا تھا۔