پیپسی کو ’’چینج دی گیم چیلنج ‘‘ کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا

پیپسی کو ’’چینج دی گیم چیلنج ‘‘ کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)پیپسی کو ’’چینج دی گیم چیلنج ‘‘ کے تیسرے ایڈیشن کے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ’چینج دی گیم چیلنج پہلی بار 2016 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد کاروبار کو درپیش مسائل کے حوالے سے نوجوانوں کی رائے اور آئیڈیاز جاننا ہے۔ اس سال کے چیلنج میں پلاسٹک کے مسئلے سے نمٹنے کے حوالے سے آئیڈیاز کا پوچھا گیا ہے۔ اس سال کے چینج دی گیم چیلنج میں شرکت کے لیے درخواستوں کا حصول 10 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک ہوگا۔ اس مقابلے کی ٹاپ پانچ رنر اپ ٹیموں کو پیپسی کو پاکستان کے مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا اس کے علاوہ سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 میں شامل کیا جائیگا اور ان ٹیموں کو مزید کسی انٹرویو یا دوسرے مراحل سے نہیں گزارا جائیگا۔ جیتنے والی دو ٹاپ ٹیموں کو اپنے آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ دی جائے گی۔ جیتنے والی ٹیم کو پیپسی کو پاکستان میں ملازمت دی جائے گی اور اس کے ساتھ ایک سال کا انٹرنیشنل تجربہ بھی فراہم کیا جائیگا۔ پیپسی کو پاکستان کے جنرل مینجر اور وائس پریذیڈنٹ ، فرقان احمد سید کا کہنا ہے کہ ’چینج دی گیم چیلنج دراصل گلوبل سطح پر ماھول کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مارے عزم کا اظہار ہے۔ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہنا اور انکے دیے گئے آئیڈیاز پر کام کرنا بھی ہے۔ اس مقابلے میں گریجوایشن کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے سال کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ دو سال کا تجربہ رکھنے والے گریجوایٹ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ حصہ لینے والوں کے لیے ضروری ہے کہ انکا تعلق کاروبار یا انجنئیرنگ کے شعبے سے ہو۔ مقابلے کے لیے امیدواروں کا انتخاب لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے مختلف تعلمی اداروں سے کیا جائیگا۔