چکوال میں تجاوزات کیخلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے،محسن اقبال

چکوال میں تجاوزات کیخلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے،محسن اقبال

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر چکوال محسن اقبال نے کہا ہے کہ چکوال میں مقامی انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن شروع کر رکھا ہے۔اور یہ سلسلہ حکومت پنجاب کے مطابق جاری رہے گا۔وہ منگل کے روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اے سی نے مذید بتایا کہ چکوال میں سرکاری زمین پر قابضین کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔اور بلا تفریق سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے کے لیے کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔اے سی نے مزید بتایا کہ ون ویلنگ والوں اور کم عمر ڈرائیوروں کو قبل ازیں تنبیہ کیا جا چکا ہے اور بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیوروں خلاف پہلے ہی قانونی کاروائی جاری ہے۔جسے مزید تیز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑیاں چلانے سے باز رکھیں۔ون ویلنگ اور کم عمر ،اور بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائی گی۔انہوں نے تجاروں سے کہا کہ وہ تجاوزات سے ممنوع رہے۔علاوہ ازیں اے سی چکوال نے غیر قانونی ریفلنگ گیس کی مد میں مختلف اشخاص کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔جبکہ پرائس کنٹرول اور ناجائز تجاوزات کی مد میں 13ہزار روپے جرمانے وصول کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر