سانحہ صفورہ کیس ،حسین عمر صدیقی کے وارنٹ گرفتاری جاری

سانحہ صفورہ کیس ،حسین عمر صدیقی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورہ کیس میں سلطان قمر کے بھائی حسین عمر صدیقی کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سانحہ صفورہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سلطان قمر کے بھائی حسین عمر صدیقی کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کے 25ہزار روپے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ نیب حکام کی جانب سے سلطان قمرکے مقدمہ سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمہ میں شریک ملزم ساجد نعیم کے وارنٹ گرفتاری ہائی کورٹ معطل کرچکا ہے۔ سلطان قمر صدیقی جیل میں ہیں۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق سانحہ صفورا کے 9 مرکزی دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ سزائے موت و دیگر سزاسنا چکی ہے۔ ملزم زاہد موتی کی 2 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔ دہشت گردوں نے اسلحہ سے اسماعیلی کمیونٹی پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ سعد عزیز ، طاہر منہاس، اظہر عشرت سمیت 9 مجرم سزا یافتہ ہیں۔ ملٹری کورٹ نے مجرموں کو سزائے موت و دیگر سزائیں سنائی تھیں۔ مقدمے زائد موتی والا، سلطان قمر صدیقی، حسین عمر اور ساجد نعیم ضمانت پر رہا ہیں۔ مقدمہ میں کالعدم القاعدہ کے 6 دہشت گرد تاحال مفرور ہیں۔ مفرور ملزمان میں عبداللہ بن یوسف محمود اور مستری پٹھان سمیت 6 دہشت گرد شامل ہیں۔

Bac