شراب برآمدگی کیس ،شرجیل میمن کی استثنیٰ کی درخواست مسترد

شراب برآمدگی کیس ،شرجیل میمن کی استثنیٰ کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیر شرجیل میمن کی جانب سے دائر استثنی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے جیل حکام 23اکتوبر کو سابق وزیر شرجیل انعام میمن کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے سکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کا کام ہے۔ عدالت نے کورٹ پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ شرجیل انعام میمن کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی تھی۔ شرجیل میمن کے وکیل نعیم قریشی نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو سکیورٹی خدشات ہیں۔