رینجرز کی سرجانی ٹان میں کارروائی، 2 ڈکیت گرفتار

رینجرز کی سرجانی ٹان میں کارروائی، 2 ڈکیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی دو سو اسی سے زائد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی کی دو سی اسی سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان میں محمد انیس عرف دانش اور سلمان شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے نارتھ کراچی،سرجانی ٹان اور نارتھ ناظم آباد میں متعدد وارداتیں کیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر