ڈائریکٹر جنرل نادرا کا اندورن سندھ میں مختلف دفاتر کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل نادرا کا اندورن سندھ میں مختلف دفاتر کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ میر عجم درانی نے منگل کو اندورن سندھ میں مختلف دفاتر کا دورہ کیا ہے ۔ترجمان نادرا کے مطابق میر عجم درانی نے حیدرآباد اور میر پورخاص برانچز کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیااورسائلین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے نادرا افسران عملے کو نئی ہدایات جاری کیں ۔دورے کے موقع پر سہولیات کو مذید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔کئی برانچوں پر سائلین کی آسانی کے لیے ٹھنڈے پانی کے کولر ،پنکھوں اور فرنیچر کی تنصیب کا کام جاری رہے ۔اس موقع پر ڈی جی نادرا نے کہا کہ اندورن سندھ کی مزید برانچوں کو جدید آلات سے مزین کیا جارہا ہے ۔ہماری بھرپورکوشش ہے کہ سہولیات کے لحاظ سے شہری و دیہی فرق کو ختم کردیا جائے ۔کم وقت میں سائل کے قومی شناختی کا رڈ کے تمام مراحل کی تکمیل ترجیجات میں شامل ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر