مسلم لیگ (ن ) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،شاہ محمد شاہ

مسلم لیگ (ن ) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،شاہ محمد شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن ) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 2018 ء میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا ۔ اس الیکشن کے ذریعہ 22 کروڑ عوام پر پی ٹی آئی کی حکومت تھوپی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی اکبر گجر اور دیگر رہنما ؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں ، سب کے سامنے ہیں۔ اس الیکشن کو ہم سلیکشن کہتے ہیں ۔ اس کے ذریعہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام پر حکومت تھوپی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اتنے دعوے کیے کہ ہمیں لگا دودھ شہد کی ندیاں بہہ جائیں گی۔ پاکستان اس وقت معاشی طور پر غیر مستحکم ہو رہا ہے ۔ ڈالر 137 کا ہوگیاہے ۔ ہمارے وقت میں ڈالر 105 تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال بہت بدترین ہے ۔ عمران خان کی زبردستی حکومت بنائی گئی ۔ جو عمران خان کہہ رہے تھے کہ میں ڈاکوں کے ساتھ نہیں چلوں گا ، انہیں اسپیکر بنا دیا گیا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھنے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھوں گا اور اب خود گھٹنوں پہ چل کر انکے پاس گئے۔ انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کراچی میں کس طرح الیکشن ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سیاسی انتقام کا ادارہ بن گیاہے اور سیاست کی نظر ہو گیا ہے ۔ شہباز شریف کو بلایا کسی اور کیس میں اور گرفتار کسی اور کیس پرکیا گیا۔ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر کے پیٹھ میں چھرا گھوپنے میں بھی انہی کا ہاتھ تھا۔ عمران خان کہتے تھے وزیر اعظم ہاوس میں نہیں رہوں گا اور آج وہی رہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے کہ وزیر اعظم اور صدر سمیت ہمارا کوئی وزیر پروٹوکول نہیں لے گا لیکن آج انکے تمام وزرا پروٹوکول لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ہم نے دہشتگردی ختم کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کہتی تھی کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اور اور اب اسد عمر کہتے ہیں انکے پاس جانا ہماری مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے جو سرمایہ پیدا کیا تھا ، سب ختم کردیا گیاہے ۔