اسلام آباد،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کاروائی

اسلام آباد،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کاروائی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لین وائلیشن ،کالے شیشوں والی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری،رواں سال لین وائلیشن والی 34217،کالے شیشوں والی11235،اور دھواں چھوڑنے والی489،گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی،کاروائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پرتعینات ،جودوران ڈرائیونگ لین اور لائن ڈسپلن کی پابند ی کو یقینی،کالے شیشوں والی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں،کاروائی کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا، شہرمیں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنا اور اسلام آباد کو دھویں سے پاک شہر بنانا ہے ،لین اور لائن ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے اور اسلام آباد کو دھویں سے پاک شہر بنانے کے لئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ،ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے ، شہریوں کے لئے محفوظ سفر، دھویں سے پاک شہر بنانے ،لین اور لائن ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے خصوصی مہم کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لین وائلیشن والی 34217،کالے شیشوں والی 11235،اور دھواں چھوڑنے والی 489گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور چالان ٹکٹ جاری کئے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈزاسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات ہیں اور ٹریفک قوانین خصوصاً لین اور لائن وائلیشن ،کالے شیشوں والی،اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ،اس خصوصی مہم کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کر رہے ہیں کاروائی کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا، شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا اور اسلام آباد کو دھویں سے پاک شہر بنانا ہے ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لین اور لائن ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے اور اسلام آباد کو دھویں سے پاک شہر بنانے کیلئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ حادثات کو روکا جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر