چکلالہ کو شاہد یعقوب نے پی ٹی آئی کا قلعہ بنادیا،شیخ راشدشفیق

چکلالہ کو شاہد یعقوب نے پی ٹی آئی کا قلعہ بنادیا،شیخ راشدشفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) یونین کونسل چکلالہ کو شاھد یعقوب چوہدری نے پی ٹی آئی کا قلعہ بنا دیا ہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا سہرا شاھد یعقوب کو جاتا ہے پارٹی کے لیے کے لیے کی جانے والی ان کاوشوں کو پارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار سابق ناظم چکلالہ شاھد یعقوب چوہدری کی جانب سے منعقدہ جلسے سے شیخ راشد شفیق امیدوار این اے 60رہنما تحریک انصاف نے ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ریلیوں کی شکل میں پی ٹی آئی کے رہنما کارکنوں کے ہمراہ شامل ہوئے جلسہ میں ایم پی اے پی پی13چوہدری امجد کے معاون خصوصی چوہدری ناصر ، راجہ باسط مسکین، محمد حنیف اعوان، راجہ محبوب کونسلر، راجہ نصیر، راجہ سرفراز ، چوہدری عمران وزیر، الحاج سلیم اختر چوہدری اظہر علی ،، چوہدری ایوب، چوہدری ناصر ، چوہدری قیوم، ظاہر شاہ کونسلر، ائر رپورٹ سوسائٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شہریار ،عمران نذیر مغل ،ملک اسنان، طارق قریشی ساجد ستی، حیدر علی، امداد حسین مغل،سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں کے ساتھ جلسہ میں شریک ہوئے اور14اکتبور کو شیخ راشد شفیق کی کامیابی کے لیے پرعزم ہوکر ان کی فتح کو یقینی بنانے کے حوالے سے خطاب کیا ۔