پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سے ڈالرمہنگاہوا،سجادخان

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سے ڈالرمہنگاہوا،سجادخان

  



راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60کے لئے نامزدامیدوارسجادخان نے کہاہے کہ پی ٹی آئیکی نااہل اورجعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت کی احمقانہ ،ناقص اورعوام دشمن پالیسیوں کی بدولت روپے کی قدرمیں مسلسل کمی اورڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیاہے ملکی خزانہ میں زرمبادلہ کے ذخائر چنددنوں کے لئے رہ گئے ہیں ڈالرکی قدرمیں بے انتہاء اضافے سے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے ملک میں مہنگائی کی نئی لہرکے باعث مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے ان ناہل حکمرانوں نے چندہی دنوں میں عوام کے لئے جیناعذاب کردیاہے جبکہ راولپنڈی کے نام نہادلیڈرلال حویلی پرناجائزقابض شیخ رشیداحمداوران کا بھتیجا شیخ راشدشفیق 14اکتوبرکے ضمنی الیکشن میں عبرت ناک شکست دکھائی دینے پربوکھلائے ہوئے ہیں اوراوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں لیکن ہم ان کے ان اوچھے اقدامات سے گھبرانے والے نہیں ان شاء اللہ فتح مسلم لیگ ن کے امیدوارکے قدم چومے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 60 کی خواتین کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاسجادخان نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے انتخابی مہم کے دوران عوام کوبے وقوف بنانے کے لئے وعدے اوردعوے کئے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ان کی عوا م دشمن اورمایوس کارکردگی کے باعث بہت جلدعوام ان سے جان چھڑانے کیلئے میدان میں نکل آئیں گے انہوں نے کہاکہ میں منتخب ہوکراپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کروں گااوران کے مسائل اپنا فرض سمجھ کرحل کروں گاجلسہ سے ڈاکٹرتہمینہ سجادنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این اے 60میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کی سرپرستی میں سابق ایم این اے محمدحنیف عباسی نے خواتین کے لئے زچہ وبچہ فلٹرکلنک اوردیگرمتعددمنصوبے مکمل کئے ہیں جن سے ہزاروں خواتین مستفیدہورہی ہیں جلسہ سے طاہرہ مشتاق اوربیگم یاسمین طاہرملک نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر