ای فارمیٹ پر60ہزارکتب کاذخیرہ موجود ہے،شیرافضل ملک

ای فارمیٹ پر60ہزارکتب کاذخیرہ موجود ہے،شیرافضل ملک

  



راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ای لائبریری راولپنڈی میں ’’ای فارمیٹ ‘‘ پر مشتمل 60,000کتب کا ذخیرہ موجود ہے ،ای لرن پنجاب (e-Learn Punjab) کا تمام تر ڈیٹا کوئی بھی سرکاری و نجی و تعلیمی ادارہ مفت حاصل کر سکتا ہے ،ای لائبریری راولپنڈی میں طلباء و طالبات معلوماتی کتب کا باآسانی مطالعہ کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیف لائبریرین شیر افضل ملک نے گذشتہ روز لائبریری کا مطالعاتی دورہ کرنے والے اسلام آباد کے نجی اسکول ’’دی سی سکول ‘‘ کے طلباء و طالبات کو ای لائبریری کے مختلف شعبہ جات کے دورے کے موقع پر کیا ۔مطالعاتی دورہ کے دوران طلبہ و طالبات کو ای لائبریری راولپنڈی کی مفت ممبرشپ دی گئی ۔شیر افضل ملک نے طلباء کو بتایاکہ پنجاب بھر میں ای لائبریز کا قیام پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام کیا گیا ۔پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف ،ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف اور کاشف فاروق کی جانب سے طلباء و طالبات کے لیے شروع کیے گئے (e-Learn Punjab)پروگرام کے بارے میں مکمل لیکچربھی دیا گیا اور عملمی طور پر طلبہ و طالبات کواس پروگرام کے بارے میں اگاہی دی گئی۔طلباء کو بتایا گیاکہ لائبریری میں ایچ ای سی کے تمام (Data Basis)موجود ہیں اور اسی طرح ای۔میگزین ،ریسرچ آرٹیکل ، پاکستان لاء سائیٹ سمیت دیگر معو ماتی کتب کا خزانہ موجود ہے شیر افضل ملک نے بتایا کہ ای لائبریری راولپنڈی میں لائبریری ممبرز کے لیے 30لیپ ٹاپ اور 15ٹیبلٹ موجود ہیں ،لائبریری کے اوقات کار ماسوائے اتوار ہفتہ کے تمام دن صبح 9بجے سے شام 5.30تک ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ای لائبریری راولپنڈی میں (e-Learn Punjab)کے بارے میں تما م ڈیٹا موجود ہے اور کوئی بھی سرکاری یا نجی ادارہ یہ ڈیٹا ای لائبریری راولپنڈی سے فری لے سکتا ہے۔ سکول کے طلباء وطالبات اور اساتذہ نے ای لائبریری کے سورسز اور ریسورسز میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ای لائبریری کی افادیت کو مسلمہ قرار دیتے ہوئے اسے طلباء کے لیے جادو کی چھڑی قرار دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر