ترنول،ناقص آٹا ،مہنگی روٹیاں،نان بائی عوام کو لوٹنے لگے

ترنول،ناقص آٹا ،مہنگی روٹیاں،نان بائی عوام کو لوٹنے لگے

  



ترنول( نمائندہ خصوصی)ذرائع کے مطابق اکثرنان بائیوں نے سرکاری نرخ نامہ کو تندور میں ڈالتے ہو خود ساختہ یونین کی طرف جاری کردہ نرخ نامہ اویزہ کردئیے نان بائیوں کا عوام کے سر پر بھاری بوجھ مہنگے داموں نان اور روٹیاں فروخت کرکے عوام کو چونا لگایا جانے لگا پرائس کنٹرول کمیٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے کھلم کھلا چھوٹ مل چکی ہے نان بائیوں کی جانب سے عدم صفائی اور گھریلوں میٹر کنیکشن کے استعمال کا انکشاف سرکار کو کروڑوں کا نقصا ن کوئی بازپرس کرنے والا نہیں محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران بھی لمبی تان کر سوئے بیٹھے ہیں نان بائیوں کی جانب سے ایسے اقدامات پر عوام سراپہ احتجاج سیاسی وسماجی حلقوں نے ذمہ داران کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نان بائیوں کو سرکاری ریٹ لیسٹ اور روٹی کے وزن کا پابند کیا جائے ،سادہ نان 120 گرام،قیمت 10تندوری روٹی پتیر 100گرام قیمت سات روپے اس حوالہ سے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ،پرائسز ویٹس اینڈمےئرزمحمدمظفرسے رابط کیاتو انہوں نے اپنے موقف میں کہا ہر علاقہ کا الگ الگ پرائز کنٹرولر موجود ہے الھذا ان سے رابطہ کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر