ترنول این ایچ اے کے تجاوزات کیخلاف آپریشن پر انگلیاں اٹھنے لگیں
ترنول(نمائندہ خصوصی)نیشنل ہائیوے اتھارٹی کی جانب سے جی ٹی روڈ کے اطراف تجاوزات مافیا کو متعدد بار وارننگ دی گئی مگر بااثر مافیا اپنی ڈھٹائی پر قائم تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی تجاوزات کیخلاف دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے باوجود اس کے بااثر تجاوزات مافیا اپنی ڈھٹائی قائم ہے یاد رہے این ایچ اے انتظامیہ نے گولڑہ موڑ،جھنگی سیداں، شاہین آباد،چونگی نمبر26،موٹروے چوک،کوکو ،کولا فیکٹری،ترنول ،سرائے خربوزہ، سنگ جانی،سمیت جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات مافیا کوحتمی نوٹس بھی جاری ،شہریوں کیمطابق سرکاری اراضی پر بااثر مافیانے بعض این ایچ اے کے افسران ،اورسیاسی شخصیات کی سر پرستی میں قبضہ کر کے ہیوی مشینری،ہوٹل،ورکشاپس،تعمیراتی لکڑی کے گودام،کنٹینر کیبن،غیرقانونی ٹرانسپوٹ ٹرمینل،سمیت دیگر تجاوزات شامل ہیں سیاسی وسماجی،شخصیات سو ل سوسائٹی اور عمائیدین نے انکشاف کیا تجاوزات مافیا کے پیچھے این ایچ اے انتظامیہ کے بعض افسران کھڑے ہیں اور عدالتی احکامات کا مزاق بنایا جارہاہے اور انہوں نے کہا نوٹس دینے کے ساتھ تسلی بھی دی جاتی ہے کچھ نہیں ہوگا نوٹس صرف رسمی کاروائی ہے اپنا کام جاری رکھوں فائیلوں کا پیٹ بھرنے اور افسران کی تسلی کیلئے صرف غریب اور کمزور افراد کیلئے قانون حرکت میں آتا ہے بڑے مگر مچھوں کو این ایچ اے انتظامیہ کی طرف سے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے بلا امتیاز کاروائی کی جائے عوام نے وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا