حنیف عباسی کی دائر درخواستوں پر سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی

حنیف عباسی کی دائر درخواستوں پر سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی

  



راولپنڈی (سٹی رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق ن لیگی ایم این اے حنیف عباسی کی جانب سے دائر سزا معطلی اور طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ،گزشتہ روز دوران سماعت ملزم کی جانب سے تنویر اقبال ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت عالیہ نے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کا وکالت نامہ نہ ہونے اور تنویر اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے بحث ملتوی کرنے کی استدعا پر سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ، سابق ن لیگی ایم این اے حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں جرم ثابت ہونے پر 21 جولائی 2018کوعمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر