سانحہ راجہ بازار،نامزدملزمان کیخلاف سماعت کاروائی 23اکتوبر تک ملتوی

سانحہ راجہ بازار،نامزدملزمان کیخلاف سماعت کاروائی 23اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ راجہ بازار راولپنڈی میں نامزد ملزمان ندیم شاہ وغیرہ کیخلاف مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23اکتوبر تک ملتوی کر دی ،گزشتہ روز دوران سماعت عدالت کے جج سلیمان بیگ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ،مقدمہ میں نامزد ملزمان ندیم شاہ وغیرہ کیخلاف تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا