انسداددہشتگردی عدالت ،متعدد مقدمات میں گواہان کے بیانات قلمبند

انسداددہشتگردی عدالت ،متعدد مقدمات میں گواہان کے بیانات قلمبند

  



راولپنڈی (سٹی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل، اغوا برائے تاوان،بارود برآمدگی اور 4THشیڈول کے مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی گزشتہ روز عدالت کے جج عبدالرحیم نے قتل کے ملزمان منیر کیخلاف سماعت 23اکتوبر، اشرف کیخلاف ایک گواہ کابیان ریکارڈ کرکے سماعت بیس اکتوبر، بارود برآمدگی کے ملزم نعمان حسین کیخلاف 18اکتوبر، اغوا برائے تاوان کے ملزم طفیل وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کابیا ن ریکارڈکرکے سماعت بیس اکتوبر، 4THشیڈول کے مقدمات میں نامزد ملزمان شمیم فاروقی کیخلاف دس اکتوبر اور غلام اکبر کیخلاف 22اکتوبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے تمام مقدمات میں مزید گواہان کو طلب کر لیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر