اورنگی یوتھ آرگنائزیشن کی پودے بچاؤ مہم کا آغاز

اورنگی یوتھ آرگنائزیشن کی پودے بچاؤ مہم کا آغاز

  



کراچی (پ ر)اورنگی یوتھ آرگنائزیشن پاکستان گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن ایک نمبر قذافی چوک سے پودے بچاؤمہم کا آغاز کیا جس کی صدارت چئیرمین اورنگی یوتھ مزمل ملک اور اورنگی یوتھ کی سینٹرل کمیٹی نے کی ۔ اورنگی یوتھ کی اس مہم میں بزرگوں , نوجوانوں سمیت اسکول کے طلبہ و طالبات اور اہلِ علاقہ نے بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے پودوں کو پانی دے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ۔ اس موقع پر شرکا نے اپنے پیارے وطن پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر