چکوال،این اے65ضمنی الیکشن انتظامات بارے اہم اجلاس
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہداور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نارووال باسط علی شاہ کے زیر صدارت چکوال میں این اے 65 کے ضمنی انتخابات کے انتظامات بارے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چکوال،اے ڈی سی جی ،اے ڈی سی آر،سی ای او ہیلتھ ، ایجوکیشن،اے سیز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،ڈی ایس پیز،واپڈا،پی ٹی سی ایل ،سوئی گیس ،ڈی ایچ او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر غلام صغیر شاہد نے بتایا کہ ضمنی الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔اجلاس میں این اے 65کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تمام تر انتظامات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے بتایا کہ این اے 65 انتخابات کے دوران پریزائڈنگ آفیسرز کو سامان کی فراہمی کے لیئے ٹراسپورٹ کا انتظام کر لیا گیا ہے ۔جس کے تحت 313 گاڑیاں موجود ہیں اور 5فی صد گاڑیاں ریزرو میں موجود ہیں۔سامان کی وصولی کے لیئے 5کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 468اساتذہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔پولنگ اسٹیشنز کی تعداد468ہے۔جن میں تمام مسنگ فیسیلیٹیز بشمول پانی ،گیس بجلی کی بلا تعطل فراہمی،پی ٹی سی ایل ،سرچ لائٹس،اور جنریٹرز کی فرہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوچکے ہیں ۔اے سی آفس میں کنٹرول روم ، ملٹی میڈیا اور ہیلپ ڈیسک بنادئے گئے ہیں ۔ٹی ایم اے کی طرف سے صفائی کے انتظامات بھی مکمل ہیں ۔ریسکیو 1122اور ہیلتھ کی طرف سے ایبولینس1034اور میڈیکل کٹس برائے پریزائڈنگ آفیسرز موجود ہونگی۔آخر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نارووال باسط علی شاہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن این اے65 چکوال میں تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی پیشہ وارانہ ذمہداری کو پورا کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کو کامیاب بنائیں۔