افغانستان ، انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ، امیدوار سمیت 8افراد جاں بحق

افغانستان ، انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ، امیدوار سمیت 8افراد جاں بحق

  



ہلمند، کابل (آن لائن)افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں انتخابی امیدوار سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زھاک کاکہنا تھا کہ حملہ آور نے افغانستان کے جنوبی شہر لشکر گاہ میں صالح محمد آسکزئی کی انتخابی مہم کے دفتر میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔نوجوان صالح نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے الیکشن کے دوران 'مثبت تبدیلی' کا نعرہ لگایا تھا۔ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔

انتخابی مہم

مزید : صفحہ آخر