ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( بدھ)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( بدھ)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( بدھ)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 اکتوبر10 اکتوبر  بدھ۔ کوئی نیا معاہدہ کر سکیں گے۔ اپنی کاروباری پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے مخلصین سے مشورہ ضرور کر لیں۔ شریک حیات اور بچوں کے ساتھ سفر کا پرگروام بن سکتا ہے۔

برج ثور

 اکتوبر10   بدھ۔ خواہشات کے حصول کیلئے کی گئی محنت کا پھل مل سکے گا۔ تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔ عزیزو اقارب مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔

برج جوزا

 اکتوبر10   بدھ۔ گفتگو مثبت اور حقیقت پسندانہ ہوگی جس سے دوسرے آپ کی ذات سے متاثر ہو سکیں گے۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان

 اکتوبر10   بدھ۔ ملازمتی امور مسائل کا شکار اور صحت بگڑ سکتی ہے لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ دوران سفر سامان کی حفاظت کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں ۔ دفتری امور توجہ طلب ہوں گے۔

برج اسد

 اکتوبر10   بدھ۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔

برج سنبلہ

 اکتوبر10   بدھ۔ بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

برج میزان

 اکتوبر10   بدھ۔ بے شک ذکر الٰہی سے ہی دل آرام پاتے ہیں اور شکر سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔ خود بھی شکر ادا کریں اور اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس نیک عمل کی تلقین کریں۔

برج عقرب

 اکتوبر10   بدھ۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں میںبھی فائدہ نصیب ہوگا۔اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے بزرگوں کی مشاورت سے کئی ایک نیک مواقع مل سکیں گے۔

برج قوس

 اکتوبر10  بدھ۔ تخلیقی قوتوں میں اضافہ بزرگوں اور مخلصین سے مشاورت کرنے سے اچھے اچھے مشورے مل سکتے ہیں۔ کیرئیر کو سنوارنے کے اچانک مواقع مل سکیں گے۔

برج جدی

 اکتوبر10  بدھ۔ اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے جو منافع بخش رہیں گے۔ اولاد فرمانبردار ہوگی اور مسائل کے خاتمہ میں معاون ہوگی۔ اہم معاہدے عمل میں آئیں گے۔

برج دلو

 اکتوبر10  بدھ۔ خاص توجہ کاروباری تعلقات ‘ گھریلو مسائل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں رہے گی۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔

برج حوت

 اکتوبر10  بدھ۔ اجتماعی مفادات کیلئے آپ جو کوششیں کرینگے اس میں کامیابی اور روحانی خوشی ملے گی ۔خانگی ‘ خاندانی پریشانیاں لا حق ہو سکتی ہیں۔ صبر و تحمل ‘ دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم