چیف جسٹس ثاقب نثار آج اہم کیسز کی سماعت کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی جائے گی۔
سپریم کورٹ میں ججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوگی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے سرکاری افسران کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا تھا کہ سرکاری افسران کی دہری شہریت پر حکومت کو سفارشات دیں گے اور اہم عہدوں پر دہری شہریت کے حامل افراد سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کریں گے۔