4عہدے رکھنے کامعاملہ:چیئرمین پی آئی اے ثاقب عزیز کوجہازوں کی خریداری سے روکنے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

4عہدے رکھنے کامعاملہ:چیئرمین پی آئی اے ثاقب عزیز کوجہازوں کی خریداری سے ...
4عہدے رکھنے کامعاملہ:چیئرمین پی آئی اے ثاقب عزیز کوجہازوں کی خریداری سے روکنے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی آئی اے ثاقب عزیزکا 4عہدے رکھنے کے معاملہ میں چیئرمین پی آئی اے کوجہازوں کی خریداری سے روکنے کیلئے درخواست دائر کر د ی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی آئی اے کوجہازوں کی خریداری سے روکنے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان،سول ایوی ایشن ودیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے بیک وقت 4عہدوں پربراجمان ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ثاقب عزیزسے 3عہدے واپس لینے کے احکامات جاری کرے اور انہیں جہازوں کی خریداری سے بھی روکے۔