چیف جسٹس کاڈالر کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار

چیف جسٹس کاڈالر کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار
چیف جسٹس کاڈالر کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈالر کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈالر کی اڑان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا ڈالر اوپر جا رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں، جس حساب سے مہنگائی بڑھ رہی لوگ بہت پریشان ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد