روٹری کلب کے فاؤنڈ ممبر اور فلائنگ پائلٹ کیپٹن عاصم کے بارے میں وہ معلومات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

روٹری کلب کے فاؤنڈ ممبر اور فلائنگ پائلٹ کیپٹن عاصم کے بارے میں وہ معلومات ...
روٹری کلب کے فاؤنڈ ممبر اور فلائنگ پائلٹ کیپٹن عاصم کے بارے میں وہ معلومات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

  



دبئی(طاہر منیر طاہر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک پچھلے کئی سالوں سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، انکی خدمات کو ہر پاکستانی نہ صرف سراہتا ہے بلکہ ان کو قدر کی نگاہ سے بھی دیکھتا ہے۔کیپٹن عاصم ملک کو خدمت کا یہ جذبہ اپنے والد مرحوم ڈاکٹر فرید ملک سے ورثہ میں ملا ہے کیونکہ ڈاکٹر فرید ملک نہ صرف ایک ڈینٹیسٹ تھے بلکہ مڈل ایسٹ میں پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ایک استعارہ بھی تھے، ڈاکٹر فرید ملک نے اپنے مڈل ایسٹ میں قیام سے لیکر اپنی وفات تک اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں،ایک ڈینٹیسٹ ہونے کیساتھ ساتھ انہوں نے آئی سی سی کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ امپائر کے طور بھی فرائض انجام دیے، مڈل ایسٹ میں جنم لینے والے کیپٹن عاصم ملک اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں اسی لیے مڈل ایسٹ میں مقیم ہر پاکستانی انہیں اپنے قریب سمجھتا ہے اور انہیں نجات دہندہ قرار دیتا ہے۔

عملی زندگی کا آغاز بطور فلائنگ پائلٹ کرنے والے کیپٹن عاصم ملک پاکستان اور بیرون ملک کئی بار شاندار ہوابازی کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور اعلی تعلیم یافتہ ہیں، وہ کئی حوالوں سے ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں اور مڈل ایسٹ کے پاکستانیوں کے لیے کچھ کر گزرنے کا مصمم ارادہ کرچکے ہیں، مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کی تکالیف اور انکے مسائل پر رنجیدہ ہیں اور انکی تکالیف کے ازالہ کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کررہے ہیں اعلی تعلیم یافتہ کیپٹن عاصم ملک اوورسیز پاکستانیوں میں اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داری، پرخلوص جذبے اور ہمدرد انسان کے طور پہ جانے جاتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک کی ان شاندار خدمات کو دیکھتے ہوئے عالمی رفاعی ادارے ''روٹری کلب'' نے انہیں فاونڈنگ ممبر چنا جو ان کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کا اعتراف ہے جبکہ مڈل ایسٹ سے وہ پہلے پاکستانی ہیں جو اس اعزاز سے سرفراز ہوئے۔

اس کے علاوہ کیپٹن عاصم ملک کو 'گلوبل گڈول' کا ایمبیسیڈر(سفیر) بھی مقرر کیا گیا جو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے ان اعزازات کیساتھ ساتھ ایک اہم اعزاز زرعی آلات کے جدید طریقوں سے روشناس کرانے والی تنظیم ' گرینڈن' کے ایمبیسیڈر مقرر ہونے کا بھی ہے جو حال ہی میں کیپٹن عاصم ملک کو ملا، گرینڈن ایسے زرعی طریقہ کاشت کو فروغ دے رہی ہے جو کسان کی زمین کو کم وقت میں زیادہ اور بہتر فصل کے حصول کے قابل بناتی ہے جس میں منصوعی طریقہ کاشت کو کم سے کم کرنا بھی شامل ہے تاکہ عوام کو خالص خوراک میسر آسکے، گرینڈن نہ صرف بیرون ملک کام کررہی ہے بلکہ بہت جلد پاکستان میں بھی کسان دوست طریقہ کاشت کے بارے میں تقاریب کا انعقاد کرے گی اس سلسلے میں کیپٹن عاصم ملک عنقریب پاکستان کا دورہ کرینگے اور مختلف سطح پر ان اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالینگے، کیپٹن عاصم ملک اس وقت اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے پلیٹ فارم سے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متحرک ہیں اور پاکستانیوں کی تکالیف کے ازالہ کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کررہے ہیں، انکی انتھک محنت اور اپنے عہدے کے ساتھ کیے گیے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ابھی تک بہت سے پاکستانیوں کے مسائل نہ صرف حل کرچکے ہیں بلکہ ہنوذ خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے، کیپٹن عاصم ملک کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کی جانے والی ان خدمات کے حوالے سے160160مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانی کہتے ہیں کہ مڈل ایسٹ کی تاریخ میں پہلی بار کیپٹن عاصم ملک کی شکل میں ایک ایسا شخص نظر آیا جو بلاتفریق تمام پاکستانیوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر بلاتھکان کام کررہا ہے انکی کوششوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے کئی پیچیدہ مسائل حل ہوچکے ہیں اور کئی پاکستانی 160مشکلات سے نکلے۔

کیپٹن عاصم ملک نے جس دن سے کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے نہ صرف پاکستانیوں کے مسائل میں تیزی سے کمی آرہی ہے بلکہ اوورسیز پاکستانی ان پر اعتماد کرکے اپنے دیرینہ مسائل بتارہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے کیپٹن عاصم ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کہ وہ کیپٹن عاصم ملک کی 160بھرپور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں اور انہیں مڈل ایسٹ کے پاکستانیوں کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے مکمل سپورٹ کریں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے انکی کوششوں کو بڑھاوا مل سکے آج مڈل ایسٹ میں ہر پاکستانی کیپٹن عاصم ملک کو امید کی کرن سمجھتا ہے کیونکہ مختصر وقت میں انہوں نے جس طرح مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور حالت زار پر سٹینڈ لیا ہے اس بات نے مڈل ایسٹ کے پاکستانیوں کا حوصلہ بڑھادیا ہے، انہیں کیپٹن عاصم ملک کی صورت میں امید کی کرن نظر آئی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح کیپٹن عاصم ملک مڈل ایسٹ پاکستانیوں کے مسائل میں سنجیدہ ہیں ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اوورسیز پاکستانیوں کو ان گوناں گو مسائل سے بہت جلد چھٹکارا مل جائے گا اس لیے اوورسیز پاکستانی وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان کیپٹن عاصم ملک کو مکمل سپورٹ کرے اور انکی خدمات کو مزید وسعت دے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد انکی خدمات سے مستفید ہوسکے۔

مزید : عرب دنیا