این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست
این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کی اپیل کے فیصلے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ قانونی نقطہ بتائیں،ادھرادھرکی باتیں نہ کریں،ضرورت ہوئی توالیکشن کمیشن کومناسب ہدایت جاری کریں گے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد