پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ،ایم ڈی پی ایس اوتقرری کیس، سپریم کورٹ کی نیب کو4ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ،ایم ڈی پی ایس اوتقرری کیس، سپریم کورٹ کی نیب ...
پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ،ایم ڈی پی ایس اوتقرری کیس، سپریم کورٹ کی نیب کو4ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ،ایم ڈی پی ایس اوتقرری سے متعلق کیس میں نیب سے ایم ڈی پی ایس او کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیب ایم ڈی پی ایس اوکی تنخواہ سے متعلق 4 ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ،ایم ڈی پی ایس اوتقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی،وکیل پی ایس او عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ایم ڈی پی ایس اوکس مدمیں 37لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے؟پی ایس اومیں تقرریوں سے متعلق عدالت نے رپورٹ طلب کی تھی۔وکیل پی ایس او نے کہا کہ ایم ڈی کی تقرری وفاقی حکومت کرتی ہے، اس پر پی ایس او بورڈ کا کوئی کنٹرول نہیں، وکیل کا کہناتھا کہ ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کا باضابطہ طریقے سے تقرر کیا گیااورتنخواہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کل حالات بہت خراب ہیں،لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں، ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے،وکیل پی ایس او نے کہا کہ ایل این جی اورپٹرول کی قیمتیں زیادہ کنٹرول نہیں کی جاسکتیں،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت نے ہی کرنے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 4روزکےلئے ملتوی کردی اور نیب سے ایم ڈی پی ایس او کی تنخواہ سے متعلق 4 ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد