آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا ، سب سے بڑی خبر آ گئی

آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا ، سب سے بڑی خبر آ گئی
آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا ، سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج نے بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کیے گئے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں اور پاک فوج کی جانب سے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربرا ہ کا بھی اعلان کر دیا گیاہے ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کورکمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی چیف آف لاجسٹک اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرکو کورکمانڈرپشاورتعینات کر دیا گیا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے .

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔