30سال میں ایساالیکشن نہیں دیکھا، ایم کیوایم حکومت سے نکل جائے تو خدا حافظ ہوجائےگا،خورشیدشاہ

30سال میں ایساالیکشن نہیں دیکھا، ایم کیوایم حکومت سے نکل جائے تو خدا حافظ ...
30سال میں ایساالیکشن نہیں دیکھا، ایم کیوایم حکومت سے نکل جائے تو خدا حافظ ہوجائےگا،خورشیدشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس 70فیصد مشرف کی ٹیم ہے،کل ملک کیلئے خطرہ قرار دینے والی جماعت کو وزارت دےدی گئی،ایم کیوایم حکومت سے نکل جائے تو خدا حافظ ہوجائےگا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ڈسٹرکٹ بارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اداروں کو چلتا ہوا دیکھناچاہتی ہے،نواز شریف کے بعد سٹاک مارکیٹ گرتی جارہی ہے،دو ماہ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا،لوگ کنگلے ہوگئے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ معیشت پرخطرناک حد تک دباؤ ہے،عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر سنجیدہ بیانات دیئے آج ان کے بیانات کا مذاق اڑایا جارہا ہے،خورشید شاہ نے کہا کہ ڈکٹیٹر کے آئین نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا،پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔