توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا فیصل رضاعابدی سے تحریری جواب طلب،اٹارنی جنرل کونوٹس

توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا فیصل رضاعابدی سے تحریری جواب طلب،اٹارنی جنرل ...
توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا فیصل رضاعابدی سے تحریری جواب طلب،اٹارنی جنرل کونوٹس

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل رضاعابدی توہین عدالت کیس کی سماعت میں عدالت نے فیصل رضاعابدی سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ۔اس موقع پر فیصل رضاعابدی عدالت کے روبرو پیش ہوا اور موقف اپنایا کہ وکیل عمرہ کیلئے گیاہے،22 اکتوبرکوواپسی ہوگی جس پر عدالت نے فیصل رضاعابدی سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیا۔ فیصلے سے پہلے روسٹرم چھوڑنے پرجسٹس عظمت سعیدنے دلچسپ ریمارکس دئیے کہ عابدی صاحب ! آرڈرلکھنے تک ہمیں تنہانہ چھوڑیں۔جس پر سپریم کورٹ نے وکیل کی عدم دستیابی پرکیس کی سماعت 30 اکتوبرتک ملتوی کردی۔یاد ر ہے کہ کیس کی سماعت کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے فیصل رضاعابدی کودفعہ 780 اے کے تحت سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتارکرلیا۔

واضح رہے کہ فیصل رضاعابدی نے چیف جسٹس کیخلاف نازیباالفاظ استعمال کیے تھے ۔جس پر ترجمان سپریم کورٹ کی مدعیت میں ایک ہفتہ پہلے فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھاجبکہ گزشتہ رات مزیدایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /اسلام آباد